حیدرآباد۔22اکتوبر(اعتماد نیوز) صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس برقی کی
سربراہی کے معاملہ میں ناکام ہو چکی ہے۔ اور اپنے خامیوں کو چھپانے کے لئے
وہ تلگو دیشم حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے
آج میڈیا سے بات کرتے
ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش حکومت فی یونٹ 6روپئے سے خرید رہی ہے۔ انہوں نے
الزام لگایا کہ تلگو دیشم حکومت آندھرا پردیش تنظیم جدید بل کے مطابق ہی
برقی کا استعمال کر رہی ہے۔ اور تلنگانہ کے لئے آندھرا پردیش کی جانب سے
300میگا واٹ برقی کو سربراہ کیا جا رہا ہے۔